بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کی سکیورٹی بڑھا دی

بدھ 17 فروری 2016 15:05

بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کی سکیورٹی بڑھا دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا جس کی آگ اب تک ٹھنڈی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزشاہ رخ خان اپنی نئی فلم’رئیس‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ان کو نشانے بناتے ہوئے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیاتھا جس کے تحت بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے فلم رئیس کی عکسبندی کے سلسلے میں شاہ رخ خان کی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہ رخ ایک باقاعدہ سیکیورٹی پلان کے تحت ہو ٹل،گاڑی اور شوٹنگ سیٹ کے لئے جاسکیں گے تاکہ ہندو انتہا پسندوں کا پھر سے نشانہ نہ بن سکیں

متعلقہ عنوان :