پیمراکو نسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کی "ویلیو ٹی وی" پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش
بدھ 17 فروری 2016 15:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد نے اپنے گذشتہ روز پیمراہیڈکواٹرز اسلام آباد میں منعقدہ 31ویں اجلاس میں "ویلیو ٹی وی" پرغیر قانونی نام "چینل 24 "استعمال کرنے اور اپنے منظور شدہ پروگرام مکس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس کی صدارت کونسل آف کمپلینٹس کی چیئرپرسن پروفیسر نسیم ہمایوں نے کی۔
پیمرا ریکارڈ کے مطابق ویلیو ٹی وی کو "پراپرٹی چینل" کا لائسنس دیا گیا تھا جبکہ وہ پیمرا اتھارٹی کی منظور ی کے بغیر نیوز اینڈکرنٹ افیئرز چینل چلا رہے ہیں اور اپنا نام بھی "چینل 24 " کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی ہے۔ کونسل نے اس بات کا بھی سخت نوٹس لیا کہ مذکورہ چینل بار بار پیمرا کی جانب سے نوٹسز اور احکامات کے باوجود اپنا نام اور پروگرام مکس تبدیل نہیں کر رہاجو کہ پیمرا قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، لہٰذا کونسل نے 30یوم کے اندر عائد جرمانہ ادا نہ کرنے اور چینل کا نام اور پروگرام مکس تبدیل نہ ہونے کی صورت میں پیمرا کو مذکورہ چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.