امید ہے پاکستانی ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کریگی:بھارتی ہائی کمشنر
ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 15:47
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کرے گی ۔
(جاری ہے)
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ ان کی گزشتہ رو ز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جہاں کرکٹ کے معاملات تو زیر بحث نہیں آئے تاہم انہوں نے چیئر مین پی سی بی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا ہے جس میں انہو ں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت ضرور آئے گی ۔
گوتم بمباوالے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا ن کے بغیر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا کوئی مزہ نہیں ہوگا ، گرین شرٹس کو بھارت آمد پر سربراہ مملکت کی سکیورٹی سے بڑھ کر سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔یاد رہے کہ چیئر مین شہریار خان قومی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے دو بار خط لکھ کر اجازت طلب کرچکے ہیں تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے پی سی بی کو کوئی واضح جواب نہیں موصول ہوا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.