ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے تاحال وزیر اعظم کی اجازت کا انتظار ہے :شہریار خان
ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 15:57
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے تاحال وزیر اعظم کی اجازت کا انتظار ہے ،قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہ گئی تو اسے جرمانہ ہوسکتا ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہو ں نے وزیر اعظم نوازشریف کو 2خطوط لکھ کر ان سے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت طلب کی ہے تاہم ابھی تک انہیں وزیر اعظم کی جانب سے کوئی جواب موصو ل نہیں ہوا جب کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ بھی اس معاملے پر خاموش ہے ۔
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے بھارت جائے گی تاہم انہیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ پاکستان کے ایونٹ میں شرکت نہ کر نے پر اسے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔ چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ کافا ئنل دیکھنے کے لیے دبئی نہیں جائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.