وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایف آئی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی پر کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ایف آئی اے کو کبھی ذاتی،سیاسی اور غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا، صدق دل سے ایف آئی کو غیرسیاسی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے۔چوہدری نثار علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 16:14

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر مملکت آسف علی زرداری کو ایف آئی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی پر کمیشن بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کبھی ذاتی،سیاسی اور غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ایف آئی اے کی اڑھائی سالہ کارکردگی پر کمیشن بنانے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اڑھائی سالوں میں قومی خزانے کو 14.6ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ایف آئی کو کبھی ذای مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا نہ ہی ایف آئی اے کسی کے خلاف بلاوجہ کاروائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ماتحت اداروں کو اللہ کے خوف اور قانون کی پاسداری کرنے کی تلقین کی ہے جبکہ انہوں نے صدق دل سے ایف آئی کو غیرسیاسی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کوکسی کا بھی دباؤ یا مداخلت خاطر میں نہ لانے کی درخواست کی ہے۔