سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، ماڈل ایان علی کے وکیل کے دلائل مکمل، ماڈل ایان کے خلاف چالان میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے ۔ایان علی کانام ایف بی آر کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 16:14

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای ای ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان کے خلاف چالان میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے ۔ایان علی کانام ایف بی آر کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل ایان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔