خواہش ہے برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے، برطانوی ہائی کمشنر

بدھ 17 فروری 2016 16:16

خواہش ہے برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے، برطانوی ہائی کمشنر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستان کے لیے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے کہاہے کہ حکومت کا انگلش ٹیم پر کنٹرول نہیں مگر ان کی خواہش کہ برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نہیں جانتا پاکستان میں انگلش ٹیم کا کھیلنا ممکن ہے بھی یا نہیں،مجھے خوشی ہوگی میری موجودگی میں انگلش ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایم کیوایم سے متعلق مقدمات پر پاکستان میں خاصی تشویش ہے۔ تاہم پولیس اس بارے میں تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :