پورٹ اینڈ اشپنگ ڈویژن کے تین اہم منصوبوں کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز جاری

بدھ 17 فروری 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء)پورٹ اینڈ اشپنگ ڈویژن کے تین اہم پروجیکٹس کیلئے وزارت خزانہ نے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے میرین فشریز کی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری (کراچی) کیلئے 39 لاکھ روپے،ملا بند ایریا میں بندر گاہ کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 29 لاکھ روپے اور سی پیک( مشرقی روٹ) ایکسپریس وے کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔