بابو صابو انٹرچینج :نمک سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک کی زد میں آکرتین افراد جاں بحق ،مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لےلیا ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 16:32

بابو صابو انٹرچینج :نمک سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک کی زد میں آکرتین افراد ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2016ء) بابو صابو انٹرچینج کے قریب بند روڈ پرنمک سے بھرا ٹرک الٹ گیا. جس کی زد میں آکرتین افراد ٹرک کے نیچے آ کر کچلے گئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، یہ لوگ حادثے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے،تفصیلات کے کے مطابق نمک سے بھرا ہوا ٹرک دوسرے شہر سے لاہور آرہا تھا کہ بابو صابو انٹرچینج کے قریب بند روڈ پر ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا، جس کی زد میں آکرتین افرادجاں بحق ہوگئے.ان افراد کوریسکیوٹیم نے ٹرک کے ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ دم توڑ گئے.مزید برآں ٹرک الٹنے سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگ گئیں. تاہم ٹریفک پولیس نے وہاں پہنچ کرٹرک کو ہٹوایا اور ٹریفک کو بحال کیا.ذرائع کے مطابق پولیس نےٹرک کے نیچے آکر قیمتی جانیں ضائع ہونے پر ٹرک کو قبضے میں لےکر مقدمہ درج کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :