پنجاب میں نیب کی کارروائیاں وزیر اعظم کو گوارا نہیں ، قمر الزمان کائرہ
نواز شریف کے ساتھی اب اس کھلے چیلنج کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، بیان
بدھ 17 فروری 2016 16:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا نیب سے متعلق بیان ایک کھلا چیلنج ہے کیونکہ نیب حکام نے اپنے 9 فروری کے اجلاس میں پنجاب میں کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ بات وزیر اعظم کو گوارا نہیں ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھی اب اس کھلے چیلنج کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مسلسل یہی تو کہتی چلی آ رہی تھی کہ نیب ، رینجرز اور ایف آئی اے سندھ میں انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اور فیڈریشن کو کلین چٹ دے رکھی ہے اب وزیر اعظم نے عوامی جلسے کے دوران نیب کو چیلنج کیا ہے مخدوم امین فہیم اپنے خلاف مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہے تھے اور سید یوسف رضا گیلانی بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لیکن ہمیں اب بھی رینجرز کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ماضی میں چیف جسٹس افتخار چودھری نے اسی طرح پی پی پی حکومت کے خلاف ازخود نوٹس پر کارروائیاں کیں اور کسی نے ہمارے لئے آواز بلند نہیں کی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.