وزیراعظم کی سی ڈی اے چیئرمین کو اسلام آباد میں ریسکیو سروسز کی خدمات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت۔ اسلام آباد کے ہر علاقے میں ریسکیو سروسز دستیاب ہونی چاہیے۔وزیراعظم محمد نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 18:12

وزیراعظم کی سی ڈی اے چیئرمین کو اسلام آباد میں ریسکیو سروسز کی خدمات ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی ڈی اے میں ریسکیو سروسز کی خدمات کا فوری جائزہ لیتے ہوئے ریسکیوسروسز کی فراہمی میں توسیع کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو ریسکیو سروسز کے پاس موجود وسائل اور افرادی قوت کا بھی جائزہ لیں اگر ضروری ہو تو نئے اہلکاروں کی تربیت کا انتظام لاہور ریسکیو اکیڈمی میں بھی کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے ہر علاقے میں ریسکیو سروسز دستیاب ہونی چاہیے۔