رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 17 فروری 2016 18:15

رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ..

ریوڈی جنیرو ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال اور انکے ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے پابلو کارینو پہلے راؤنڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شروع ہونے والے مینز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن پابلو کارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ڈیوڈ فیرر نے چلی کے نیکولس جیری کو 6-3 اور 7-6(7-3) سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :