پی آئی اے میں ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی، زاہد حامد
ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے میں مسلم لیگ(ن)،پیپلز پارٹی اور آمرانہ ادوار میں 12 بار لازمی خدمات ایکٹ نافذ ہو چکا ہے،پی آئی اے میں ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی۔
(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے میں خدمات لازمی پاکستان ایکٹ 1952 کے نفاذ سے پیداشدہ صورتحال پر بحث سمیٹتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی کیونکہ ایکٹ کی شق 43 کے تحت احتجاج سے قبل نوٹس دینا ضروری ہے۔
مذاکرات کرنا پڑتے ہیں ایسا نہیں ہوا تو ہڑتال کر دی گئی جو کہ شق 45 کے خلاف تھی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ایکٹ لاگو کیا گیا۔خدمات لازمی پاکستان ایکٹ 12 بار پی آئی اے میں نافذہو چکا ہے 1992-93ء میں 3 بار ،1994-95ء میں 2 بار،1998-99ء میں 2 بار،1999ء سے 2007ء تک 4 بار پی آئی اے میں خدمات لازمی ایکٹ نافذ کیا گیا حالیہ دور میں یہ اقدام نیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.