ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہیں ہیں ،وزیر مملکت برائے صحت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) وزیر مملکت برائے قومی صحت خدمات ضوابط ومعاونت سائرہ افضل تارڑ نے بدھ کو قومی اسمبلی میں واضح کیا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہیں کیا جن کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی آڑ مین قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جارہا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ ناشائستہ وغیر حقیقی ا شتہارات کی نگرانی ومانیٹرنگ کا موثر طریقہ کار وضع کیا گیا، الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے اشتہارات سے متعلق ضابطہ اخلاق موجود ہے شہریوں کی جانب سے شکایات سیل سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ،وزیر مملکت برائے قومی صحت اوراطلااعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو قومی اسمبلی میں دو الگ الگ توجہ مبزول کروانے کے نوٹسز پر بیانات دیتے ہوئے کیا، سائر ہ افضل تارڑ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ ڈرگ ریگولیڑی اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کی ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں ایسا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کیا گیا انہوں نے بتایا کہ قیمتوں کی نگرانی کیلئے فعال نظام کام کر رہا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے جن دوسری کمپنیوں نے نرخ بڑھائے ان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہ نواز رانجھا نے ایک توجہ مبزول کروانے کے نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ناشائستہ اشتہارات کا نوٹس لینے کا میکانزم موجود ہے قاضی حسین احمد مرحوم کی دائر پٹیشن بھی ڈیڑھ سالوں سے عدالت میں زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی اشتہارات کا نو ٹس لینے کیلئے پریس کونسل اور شکایات سیل قائم ہیں۔ پیمرا متحرک ہے دو اشتہارات کے حوالے سے جرمانے کیے گئے اور ان اشتہارات کو تبدیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ و شکایات کے موثر میکانزم کے تحت ان اشتہارات کے حوالے سے رجوع کیا جاسکتا ہے ذرائع ابلاغ کو پاکستان اور اسکے معاشرے کے اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :