پاکستان ہاکی فیڈریشن کوایک سالہ سپانسرشپ مل گئی

بدھ 17 فروری 2016 18:44

پاکستان ہاکی فیڈریشن کوایک سالہ سپانسرشپ مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کو قومی کھیل کیلئے ایک سالہ اسپانسرشپ مل گئی ہے۔پینٹ بنانیوالی کمپنی ایک کروڑ روپئے ادا کرے گی۔ قومی سینئرٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت، ویمنز چیمپئن شپ اوردیگر ایونٹ کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ کافعال ہونا کارگر ثابت ہواہے۔

اورپی ایچ ایف کوایک سالہ اسپانسرشپ حاصل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کو جونیئر اور ویمنز چیمپئن شپ ،قومی سینئر ٹیم اذالان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت اور دیگر ایونٹس کے لئے فنڈز درکارہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پینٹ بنانے والی کمپنی ایک سالہ اسپانسر شپ کے تحت ایک کروڑ روپے اداکرے گی۔ نیشنل جونیئر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ تئیس سیچھبیس فروری تک خیبرپختونخوا میں ہوگا جبکہ مین راونڈز یکم سے دس مارچ تک لاہور میں ہوں گے۔جس میں جونیئر پلیئرز کو پرکشش کیش انعامات بھی دیئے جائیں گے۔پرائیویٹ سیکٹر سے جلد ایسے مزید معاہدے متوقع ہیں۔ پی ایچ ایف اسپانسرشپ کے ذریعے رنگارنگ نائٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :