لاہور قلندرز کے بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

بدھ 17 فروری 2016 19:40

لاہور قلندرز کے بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) لاہور قلندر کے فاسٹ بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مشکوک قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے کیون کوپر مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ میں کیون کوپر کی اب تک پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو ویسٹ انڈین کھلاڑی چھ میچوں میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :