ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کی اجازت نہیں ملی، وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے: شہریار خان

بدھ 17 فروری 2016 19:44

ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کی اجازت نہیں ملی، وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے اجازت نہیں دی ، وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے دبئی نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کا پوچھا تھا لیکن حکومت نے ابھی تک اجازت نہیں دی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے بھی رابطہ کیاہے تاہم ابھی تک جواب نہیں ملا آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ٹیم ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو اسے بھاری جرمانہ ہوتا ہے اور اگر بھارت کھیلنے نہ گئے تو آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

نجم سیٹھی کی جانب سے وزیر اعظم اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے شہریار خان نے بتایا کہ وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے دبئی نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی سی بی کے خط کا جواب دیتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔