ڈی ایٹ رکن ممالک کاتجارتی حجم500ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

ترجیحی تجارتی معاہدے پرجولائی سے عملدرآمد، مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی،وزرائے تجارت کی کونسل کا اگلا اجلاس آئندہ سال ملائیشیا میں ہوگا،سرکاری ریڈیو

بدھ 17 فروری 2016 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ڈی ایٹ کے رکن ممالک نے تجارتی حجم500ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے،رکن ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پرجولائی سے عملدرآمد کیا جائیگاجبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ،سرکاری ریڈیو کے مطابق یہ اتفاقِ رائے بدھ کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ گروپ کے وزرائے تجارت کی کونسل کے اجلاس میں ہوا، ڈی ایٹ ملکوں نے 2018 تک اپنا تجارتی حجم پانچ سو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے،اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ رکن ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر اس سال جولائی میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رکن ملکوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔وزرائے تجارت کی کونسل کا اگلا اجلاس آئندہ سال ملائیشیا میں ہوگا۔ڈی ایٹ مسلمان ممالک کے گروپ میں بنگلہ دیش ،مصر ،انڈونیشیا ، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :