پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہو ر قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 20:35

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہو ر قلندرز کیخلاف ٹاس جیت ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 20ویں اور آخری راؤنڈ لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہو ر قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہیں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ میچ ان کے لیے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ پور ی جان مار کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ لاہور کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور انکی جگہ ڈیلپورٹ اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :