انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم

بدھ 17 فروری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کرتے ہوئے 4 گواہان جو بیرون ملک چلے گئے ہیں انہیں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں اہم گواہان ثاقب اقبال،محمد سفیان،شہزادہ خان اور سجاد خان بیرون ملک ہیں گواہوں کی طلبی کے لیے اشتہار دینے کے باوجود گواہوں نے رابطہ نہیں کیا جس وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت24 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :