اوجی ڈی سی ایل ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نجی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بدھ 17 فروری 2016 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) اوجی ڈی سی ایل ہاوسنگ سوسائٹی میں باسٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اظہر اویس کو پانج روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا،ملزم کو ایف آئی اے نے سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی نے تفتیش کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ملزم کو اوجی ڈی سی ایل ہاوسنگ سوسائٹی کے دیگر گرفتار ملزمان کی کی نشاندہی پر جیل سے گرفتار کیا گیا ملزم چیک ڈس آنر کے مقدمے میں پہلے ہی جیل میں ہے ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ملزمان میں سوسائٹی کے صدر سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں ملزمان پر 62کروڑ کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :