اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے معذرت،معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا

بدھ 17 فروری 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو چیئرمین این ایچ اے عدالت کے روبرو پیش ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بناہ پر کیس سننے سے معذرت کر تے ہوئے کیس واپس اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ سماعت پر چئیرمین این ایچ اے کو توہین عدالت میں طلب کیاتھا۔واضح رہے کہ این ایچ اے حکام عدالتی احکامات کے باوجود نجی کنسٹرکشن کمپنیوں کو ادائگیاں نہیں کر رہے تھے جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔