قوم سمجھ گئی ہے کہ شیر کی دم پر پاؤں آ گیا ہے ، اب رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ٗشیخ رشید احمد
آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یا نہیں ٗ میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 21:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ قوم سمجھ گئی ہے کہ شیر کی دم پر پاؤں آ گیا ہے ، اب رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ٗ آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یا نہیں ۔
(جاری ہے)
شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ شیر کی دم پر گینڈے کا پاؤں آگیا ہے ، ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں اس ملک میں صرف شریف تنگ ہیں غریب نہیں ٗ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یہ اگلے دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا ۔
اگر وزیر اعظم نواز شریف احتساب بیورو کے اختیارات ختم کرتے ہیں تو قومی اسمبلی میں مزید بدمزگی ہوگی ۔ رینجرز رواں ماہ کے آخر تک سندھ کی طرح پنجاب میں بھی انسداد دہشتگردی کارروائی کرے گی ، اگر نیب جاگ گیا تو چور لٹیرے اور کرپٹ سیاستدان سو جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.