بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ٗشاہ محمود قریشی
کرپشن سے ملک کو روزانہ بارہ ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ٗ بیان
بدھ 17 فروری 2016 21:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ، کرپشن سے ملک کو روزانہ بارہ ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔
(جاری ہے)
اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدعنوانی اور کرپشن نے معاشرے میں جڑیں گاڑ رکھی ہیں ٗ ملک کو روزانہ کرپشن سے بارہ ارب جبکہ ٹیکس چوری کی مد میں سات ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔
نیب دو ہزار آٹھ میں سرکاری سطح پر دو سو ارب روپے کرپشن کی نذر ہونے کا اعتراف کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف 19 سال قبل جو تحریک عمران خان نے چلائی تھی وہ آج بھی جاری ہے ۔ تحریک انصاف انصاف ، شفافیت اور احتساب پسند جماعت ہے ۔ ناانصافی ، طاقتور اور کرپٹ حکمرانوں سے پریشان حال عوام کی نمائندہ جاعت ہے ۔ بدعنوانی و کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.