وزیراعظم نوازشریف کی سی ڈی اے کو ریسکو سروسز میں فوری طورپر ضروری توسیع کرنے کی ہدایت

بدھ 17 فروری 2016 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے سی ڈی اے کو ریسکو سروسز میں فوری طورپر ضروری توسیع کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی چیئرمین سی ڈی اے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 پنجاب کی مشاور ت سے ریسکیو کیلئے دستیاب افرادی قوت کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے سی ڈی اے کو ریسکو سروسز میں فوری طورپر ضروری توسیع کرنے کی ہدایت کی تاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام شہریوں کو یہ سہولیات حاصل ہوسکیں اس مقصد کیلئے سی ڈی اے کی حدود کو فوری طورپر وفاقی دارالحکومت کے تمام علاقوں تک توسیع دی جائے گی ۔