اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

قبضہ سے مال مسروقہ ، منشیات برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری

بدھ 17 فروری 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) اسلام آ باد پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رر وائیوں کے دوران 09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک مسروقہ کا ر ، 1کلو 500گر ام چرس ،60لیٹر شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے کر یک ڈاؤ ن کے دوران تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت تین ملزمان سلامت مسیح، عبا س مسیح اور عارف مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لیٹر کھلی شرا ب اور 1کلو 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم احسان اﷲ کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم جنید خا ن سے مسروقہ کا ر رجسٹر یشن نمبر LES-1226بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد قاسم اور عزیز کو گرفتار کرکے ان سے 03بوتلیں شراب بر آمد کرلیں۔ جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان گلفام اور محمد سلیم کو گرفتار کرکے ان سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :