آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 سکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا
بدھ 17 فروری 2016 21:17
دبئی ، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیاہے، جبکہ ٹیم میں تبدیلی نئی آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق کوالیفائرز شروع ہونے سے قبل کی جاسکے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے پہلے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔
آئی سی سی کے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق تکنیکی یا میڈیکل بنیاد پر کوالیفائرزمیچز سے قبل اسکواڈ میں ردوبدل کی اجازت ہوگی۔(جاری ہے)
شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک قومی ٹیم کے انتخاب میں تسلسل برقرار رکھناچاہتے تھے۔ اسی لئے ٹیم کوایک یونٹ کی طرح رکھنے کی خاطر تبدیلیاں نہیں کی، تاہم مثبت نتائج نہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان،کوچ اور سلیکٹرز نے پورا چانس اورسپورٹ دی، لیکن کھلاڑی توقعات پوری نہ کرسکے، جبکہ ہر پلیئر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عمدہ پرفارمنس پر مسلسل ٹیم میں چانسزنہیں مل سکتے۔ جن پلیئرز نے کارکردگی میں تسلسل رکھا ان ہی کوموقع دیا جائے گا، جبکہ ایشیاکپ میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.