پاکستان سپر لیگ، باونڈری سے باہر کیچ پکڑنے والا ایسا شخص جو "کیچ آ کروڑ" مقابلے میں شامل نہ ہو سکا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 21:19

پاکستان سپر لیگ، باونڈری سے باہر کیچ پکڑنے والا ایسا شخص جو "کیچ آ کروڑ" ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں باونڈری سے باہر کیچ پکڑنے کے باوجود ایک شخص "کیچ آ کروڑ" مقابلے میں شامل نہ ہو سکا گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں سے اگر کوئی چھکے کو کیچ کر لیتا ہے تو اسے ایک کروڑ کے انعام میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں باونڈری کے باہر ایک شخص کی جانب سے چھکے کو کیچ کر لیا گیا تاہم اس کے باوجود اسے ایک کروڑ کے انعام میں شراکت دار نہیں بنایا جائے گا۔ مذکورہ شخص چونکہ گراونڈ اسٹاف کا حصہ ہے اسی باعث اسے ایک کروڑ انعام میں شراکت دار نہیں بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :