پاکستان سپر لیگ، عمر اکمل پی ایس ایل میں 300رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 22:55

پاکستان سپر لیگ، عمر اکمل پی ایس ایل میں 300رنز مکمل کرنے والے بلے باز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں 300رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

25سالہ عمر اکمل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آخری لیگ میچ میں 72رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران کراچی کنگز کے روی بوپارہ (292) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل میں 300رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔ عمر اکمل اب تک پی ایس ایل کے 8میچز میں 83.75کی اوسط سے 335رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،اس اننگز کے دوران عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ27 چوکے لگانے والے بلے باز بھی بنے ۔