پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے محد حفیظ کے کراچی کنگز کیلئے کہے گئے تنزیہ جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 22:56

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے محد حفیظ کے کراچی کنگز کیلئے کہے گئے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے محد حفیظ کے کراچی کنگز کیلئے کہے گئے تنزیہ جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کر دیا تھا۔ اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں محمد حفیظ کو میچ کے بعد کراچی کنگز کیلئے تنزیہ انداز میں "کراچی جیتے گا، کراچی جیتے گا" کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے محمد حفیظ کے اس اقدام کو تفریح کے طور پر لیا جا رہا ہے تو کچھ لوگوں کی جانب سے محمد حفیظ پر تنقید کی جا رہی ہے۔