ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ایک ہفتہ قبل نیب کے متعدد افسروں کو کرپشن پر ہٹا دیا گیا ، نندی پور اور ایل این جی پر بھی واویلا مچایا گیا، وزیراعظم کا اشارہ نیب کو بہتر بنانے کی طرف تھا، خیبرپختونخوا کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بھی احتساب چاہتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ایک ہفتہ قبل نیب کے متعدد افسروں کو کرپشن پر ہٹا دیا گیا ، نندی پور اور ایل این جی پر بھی واویلا مچایا گیا، وزیراعظم کا اشارہ نیب کو بہتر بنانے کی طرف تھا، خیبرپختونخوا کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بھی احتساب چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور ایک ہفتہ قبل نیب کے متعدد افسروں کو کرپشن پر ہٹا دیا گیا ۔ دانیا ل عزیز نے کہا کہ نندی پور اور ایل این جی پر بھی واویلا مچایا گیا ۔ وزیراعظم کا اشارہ نیب کو بہتر بنانے کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے سوا تمام سیاسی جماعتیں بھی احتساب چاہتی ہیں ۔