لاہور قلندرز کے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز، نصف سینچریاں، چھکے اور چوکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 00:49

لاہور قلندرز کے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز، نصف سینچریاں، ..
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) لاہور قلندرز کے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز، نصف سینچریاں، چھکے اور چوکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجود لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے اپنی شاندار کارگردگی سے دیگر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز، نصف سینچریاں، چھکے اور چوکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عمر اکمل نے 7 میچوں میں چار نصف سینچریوں، 17 چھکوں اور 27 چوکوں کی مدد سے83 کی ایورج سے 335 رنز بنائے۔