سگریٹ نے اوبامہ سے زیادہ افراد کو قتل کیا ہے۔ تمباکو نوشی کے خلاف نئی روسی مہم

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 فروری 2016 02:10

سگریٹ نے اوبامہ سے زیادہ افراد کو قتل کیا ہے۔ تمباکو نوشی کے خلاف نئی ..

ماسکو، روس کی گلیوں میں سگریٹ نوشی کے خلاف جو پوسٹر لگائے جا رہے ہیں ان میں حیرت انگیز طور پر امریکی صدر بارک اوباما کو سگریٹ کے ساتھ ولن بنا کر دکھایا ہوا ہے۔
روسی سٹیٹ ڈوما کے اپوزیشن ڈپٹی دیمتری گڈکو نے فیس بک پر ایک اشتہار پوسٹ کیا ہے جس میں اوباما منہ میں سگریٹ دبائے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اشتہار کی عبارت ہے کہ اگرچہ اوباما نے بھی بہت سے لوگوں کو قتل کیا مگر تمباکو نوشی سے اوباما سے بھی زیادہ افراد کو قتل کیاہے، اس لیے اوباما کی طرح نہ بنیں۔
دیمتری گڈکو نے اپنی پوسٹ میں اس طرح کے پوسٹر پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
صدر اوباما ماضی میں تمباکو نوشی کرتے رہے ہیں مگر اپنی اہلیہ کے کہنے پر انہوں نے سگریٹ چھوڑ دی تھی، صدر اوباما کا کہنا ہے کہ میری تمباکو نوشی کا 95فیصد علاج ہوچکا ہے مگر میں کبھی کبھار پی لیتا ہوں۔