گوجر خان :ہائی سکول درکالی سیداں میں فائرنگ ، ایک طالبعلم زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 فروری 2016 10:08

گوجر خان :ہائی سکول درکالی سیداں میں فائرنگ ، ایک طالبعلم زخمی

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18فروری۔2016ء)گوجر خان کے علاقے درکالی سیداں میں سکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم زخمی ہوگہا ، اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دیرینہ رنجش تھی ، آج صبح بھی دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک گروپ کے افراد نے مشتعل ہوکر سکول کے باہر فائرنگ کر دی جس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد سکول اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ۔

(جاری ہے)

مشتعل افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے