پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنے ڈرامہ سیریل سے کئی مداح بنا لیے

ہالی ووڈ اداکار ڈیوین جانسن کا اپنی فلم’ ’بے واچ“ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کا اعلان

جمعرات 18 فروری 2016 11:23

پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنے ڈرامہ سیریل سے کئی مداح بنا لیے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے ہالی ووڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) نے اپنی اگلی فلم ’بے واچ‘ میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کا اعلان ایک نہایت دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا-”دی راک “نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اداکارہ میں سے ایک کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے نظر آئے۔

(جاری ہے)

ورائٹی کی ایک خبر کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنے امریکی سیریل ’کوائنٹیکو‘ کے بعد بے واچ نامی ایک ہولی وڈ فلم میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی جبکہ اس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ بولی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنے ڈرامہ سیریل سے کئی مداح بنا لیے ہیں-پریانکا صرف اداکاری میں ہی نہیں گلوکاری کے میدان میں بھی کافی کامیاب ہیں۔