فلم’ ’نیرجا“کل جمعہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعرات 18 فروری 2016 11:32
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) رام مادھوانی کی ہدایت میں بننے والی فلم’ ’نیرجا“کل جمعہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں اداکارہ سونم کپور کے ہمراہ شبانہ اعظمیٰ اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔یہ فلم ’نیرجا بھانوٹ‘ نامی ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو 1986 میں انڈیا کے ایک ہائی جیک جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔
اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر ”دی ہیروئن آف دی ہائی جیک“ کا خطاب ملا تھا۔بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ تقریبات میں جانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ان کا حفاظتی رویہ کبھی کبھی پریشان کردیتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق سونم کپور نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں شرکت کی-اس دوران سونم نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور بتایا کہ انہیں اپنے بھائیوں کا بہت زیادہ حفاظتی رویہ دیکھ کر کبھی کبھی الجھن ہونے لگتی ہے-سونم کپور، بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور ان کے بھائی ہرش وردھن کپور بہت جلد شوبز میں ایک نئی فلم کے ساتھ قدم رکھنے والے ہیں، سونم، ارجن کپور کی بھی رشتہ دار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.