انقرہ بم دھماکہ ، وزیر اعظم پاکستان میاں‌محمد نواز شریف کی دھماکوں‌ کی مذمت

ہر قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں‌کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ روز انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بم دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارٍ افسوس بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے تھے۔ دوسری جانب ترک انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ملک میں مزید دھماکوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :