لاہور قلندرز کو کوچز نے مروایا، سلیم ملک

جمعرات 18 فروری 2016 12:06

لاہور قلندرز کو کوچز نے مروایا، سلیم ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو کوچز نے مروایا ہے۔ کراچی نے لاہور اور لاہور نے اسلام آباد کو جیتنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ جن کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنا نہیں سکھایا، انہیں کوچنگ کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ افسوس ہے کہ یہی کوچز این سی اے چلا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ این سی اے کے کوچز تبدیل کرے۔سلیم ملک نے کہا کہ کراچی نے لاہور اور لاہور نے اسلام آباد کو جیتنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد اسلم کمبینیشن بنانے کی سمجھ بھی نہیں رکھتے۔