لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:06

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ شیراز ذکاءایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین کونسل بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ خواجہ احمد حسان سرکاری عہدے پر فائز رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سرکاری عہدے پر فائز رہنے والے کوئی عہدیدار دو برس تک انتخاب نہیں لڑسکتا۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ احمد حسان نے دو برس کی میعاد مکمل ہونے سے قبل ہی انتخاب لڑا اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد 31 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :