وفاقی دارلحکومت میں موسم تبدیل ہوتے ہی پولن الرجی کے حملے شروع

جمعرات 18 فروری 2016 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت میں موسم تبدیل ہوتے ہی پولن الرجی کے حملے شروع ہو گئے ہیں،پولن الرجی مارچ تک اپنے عروج پر پہنچ جائے گی جبکہ 15 اپریل تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت الرجی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر فریداحمد نے پولن الرجی کے مریضوں کو خاص احتیاط اور حفاظتی ماسک پہننے کامشورہ دیدیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بہار کی آمد شروع ہو چکی ہے اور ساتھ ہی پولن الرجی نے بھی اپنے حملے شروع کر دیئے ہیں ،مارچ میں پولن الرجی اپنے عروج پر پہنچ جائے گی جبکہ یہ دورانیہ 15اپریل تک جاری رہے گا اس سلسلے میں جب آن لائن نے این آئی ایچ الرجی سینٹر کے ایچ آر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پولن الرجی بہار کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے اور اس کا زیادہ تر حملہ آنکھوں اور ناک پر ہوتا ہے جس سے دونوں اعضاء سے پانی کا بہنا چھینکیں آٓنا شامل ہے ،پولن الرجی کے مریضوں کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے ، شہری دوران سفر گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں اور ماسک کا ستعمال کریں ، جبکہ غیر ضرور کھلی فضاء میں جانے سے بھی گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :