رحمان ملک کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رحمان ملک آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترے ، انہیں آئین اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دیا جائے-درخواست گزار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:35

رحمان ملک کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو سینیٹر شپ سے نااہل قرار دینے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 ستمبر 2012 کو عدالت رحمان ملک کو دوہری شہریت کے مقدمے میں پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے چکی، اسی مقدمے میں عدالت نے پندرہ روز کے اندر تمام مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا، تاہم پندرہ دن کی مہلت گزرنے کے باوجود رحمان ملک نے اب تک مراعات واپس نہیں کیں، رحمان ملک نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، رحمان ملک نے ڈیفالٹر ہونے اور عدالتی حکم عدولی کے باوجود سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا، رحمان ملک نے مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، رحمان ملک آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترے ، رحمان ملک کو آئین اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دیا جائے، الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر رحمان ملک کو پانچ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی جائے، درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن، رحمان ملک اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔