ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، اے بی ڈی ویلیئرز

جمعرات 18 فروری 2016 12:36

ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ..

کیپ ٹاؤن ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، اے بی ڈیویلیئرز نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ ون ڈے سیریز میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کو آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز میں آسان نہیں لینگے اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ واضح رہے کہ پروٹیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) جمعہ کو کیپ ٹاؤن پر کھیلا جائیگا۔