اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 20 فروری سے شروع ہوگی

جمعرات 18 فروری 2016 12:50

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 20 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 20 فروری سے شروع ہوگی ، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان، یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کیپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب جبکہ گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں،ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی-