سپریم کورٹ، دوہرے قتل کے تین ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست خارج

جمعرات 18 فروری 2016 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے تین ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔ 1996 میں تھانہ رینالہ خورد کے علاقے میں دو بھائیوں شاکر اکبر ، نوید اکبر کو تین ملزمان انور ، امجد اور جمیل نے قتل کر دیا تھا ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم ہائی کورٹ نے شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا تھا مقتول کے ورثاء نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت جمعرات کے روز جسٹس گلزار احمد کی سربراہی تین رکنی نے بنچ نے کی ۔ اس دوران مقتولین کے ورثاء کے وکیل اپنا مقدمہ پیش کرنے سے قاصر رہے جس پر عدالت نے مقتولین کے ورثاء کی اپیل خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :