آغا طالش کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 18 فروری 2016 13:00

آغا طالش کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ادا کار آغا طالش کی 18ویں برسی آج 19 منائی جائیگی۔ آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قز لباش اوران کا آبائی وطن مشرقی پنجاب بھارت کا شہر لدھیانہ تھا۔ تقسیم ہند سے قبل ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ممبئی لے گیا۔مرحوم کو شعر و ادب سے بھی گہرا شغف تھا۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم "سرائے کے باہر" تھی جس کے مصنف کرشن چند تھے۔ آغا طالش نے تقسیم ہند کے بعد پہلے پشاور اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کر لی۔وہ پشاور ریڈیو سے بھی منسلک رہے انہوں نے 400سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ زندگی کے آخری ایام میں سانس کی تکلیف اور جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث 19فروری 1998ء کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

متعلقہ عنوان :