پرستار ولن کے کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے متعدد فلموں میں ہیرو کی پیشکش ٹھکرا چکا ہوں ‘ شفقت چیمہ

جمعرات 18 فروری 2016 13:18

پرستار ولن کے کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے متعدد فلموں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ فلموں میں مجھ پر ولن کی ایسی چھاپ لگی ہے کہ فلم بین اب مجھے صرف ولن ہی دیکھنے کے خوواہش مند ہیں جس کے باعث متعدد فلموں میں ہیرو کی پیشکش کو ٹھکرا چکا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکار وہ ہوتا ہے جو ہر طرح کے کردار بخوبی ادا کر سکے ۔ میں نے کئی فلموں میں پازیٹو کردار بھی کیے ہیں جن کو فلم بینوں کی جانب سے پسند کیا گیا مگر میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ میرے پرستاروں کو میں ولن کے کردار میں زیادہ اچھا لگتا ہوں ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسی فلموں میں کام کروں جس میں پرستار مجھے ہیرو کے طور پر بھی قبول کریں ۔

متعلقہ عنوان :