گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خالہ کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت

جمعرات 18 فروری 2016 13:23

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خالہ کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خالہ کے انتقال پر فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خالہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ کی خالہ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک ، نائب صدر پنجاب زارا اکبر ، ذوالقرنین حیدر ، لاہور کے صدر یامین ملک ، راحت فتح علی خاں ، انیقہ علی ، حمیرا ارشد ، ہما علی ، عینی طاہرہ ، ثناء ، شیبا بٹ اور روبی انعم سمیت دیگر فنکاروں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے ۔، رابی پیرزادہ نے بتایا کہ پچپن میں میری خالہ نے ماں کی طرح میری پرورش کی وہ میری ماں کی طرح تھیں ، ان کے انتقال سے بہت دکھی ہوں اور اپنے خدا سے دعا کرتی ہوں کہ میری خالہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں ۔