زارا اکبر نے دو روز تک شدید علالت کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ میں کام شروع کر دیا

جمعرات 18 فروری 2016 13:23

زارا اکبر نے دو روز تک شدید علالت کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ میں کام ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) اداکارہ زارا اکبر نے دو روز تک شدید علالت کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ میں کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر شدید بخار اور گلے کے انفیکشن کے باعث دو روز تک محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” چل سو چل “ میں پرفارم نہیں کرتی رہیں ، ابھی بھی وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوئیں مگر اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ روز محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا ۔ اس موقع پر ساتھی اداکاروں نے زارا اکبر کو علالت کے باوجود پرفارم کرنے پر حوصلہ افزائی کے ساتھ شاباش بھی دی ۔