کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سماعت 3 مارچ تک ملتوی

جمعرات 18 فروری 2016 13:25

کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ذرائع کے م طابق پرواز میں تاخیر کے سبب ملزمہ ایان علی اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں جس پر ان کے وکلاء نے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 3 مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :