ٹیرو کارڈ ایکسپرٹ کا میرا اور ریشم کو اداکاری چھوڑ کر انگلش ٹیچر بننے کا مشورہ

جمعرات 18 فروری 2016 13:33

ٹیرو کارڈ ایکسپرٹ کا میرا اور ریشم کو اداکاری چھوڑ کر انگلش ٹیچر بننے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) میرا شادی کریں‘ انگلش کی ٹیچر لگیں یا کسی پروگرام کی میزبان بن جائیں۔ معروف ٹیروکارڈ ایکسپرٹ عالیہ نذیر نے میرا اور ریشم کو اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پروفیشن اختیار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ لالی وڈ میں بطور ہیروئن نام کمانے والی اداکارائیں کئی سال سے نئی فلمیں سائن کرنے کی منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ان اداکاراوں میں کئی ہمسایہ ملک میں بھی بڑی سکرین پر بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹیروکارڈ ایکسپرٹ عالیہ نذیر نے اداکارہ میرا‘ ریشم اور نرما کو اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پروفیشن اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ماہرفلکیات ایس اے خان عرف ماموں کا کہنا ہے کہ ان ہیروئنوں کا مستقبل اداکاری سے ہی وابستہ ہے تاہم انہیں ہیروئن کے بجائے دیگر کردار ملیں گے۔ ان ہیروئنوں کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے نئی آنے والی اداکاراوں کو قسمت آزمائی کا موقع فراہم کریں۔